Home sticky post 5 سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک بڑا دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنا دیا ،3 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک بڑا دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنا دیا ،3 دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کےعلاقے جھلرمیں ایک بڑا دہشت گردی کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور علاقے کوممکنہ بڑی تباہی سے بچا لیا۔ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ایک گاڑی میں خودکش حملہ کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کر رہے تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر معلوم ہوا کہ بھارتی پراکسی تنظیم “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ایک خودکش حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ”جھلر” میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور نہایت مہارت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے اس گاڑی کو تباہ کردیا جو خودکش حملے کے لیے تیار کی جارہی تھی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے “عزمِ استحکام” کے ویژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس مہم کا مقصد ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں قوم کے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...