Home تازہ ترین علیمہ خان کے پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

علیمہ خان کے پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share
Share

راولپنڈی : انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

26نومبر احتجاج پر علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

علیمہ خان پیش ہوئیں، نہ ہی ان کے وکلا پیش ہوئے، پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ نے سماعت میں پانچ گواہ پیش کیے۔

پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمہ مسلسل عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کر رہی ہیں، ملزمہ کے رویہ کے باعث گواہ اور دیگر ملزمان مسلسل حاضر ہیں۔

عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی کیا اور ان کی عدم پیشی پر ایک مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

نادرا ، اسٹیٹ بینک اور ڈی جی امیگریشن سے علیمہ خان کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔ مقدمہ کی سماعت پیر 30اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...