Home sticky post 2 پہلا ٹی20، جنوبی افریقا نے پاکستان 55 رنز سے ہرا دیا

پہلا ٹی20، جنوبی افریقا نے پاکستان 55 رنز سے ہرا دیا

Share
Share

اسلام آباد:جنوبی افریقا نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ٹیم پاکستان کی طرف سے صائم ایوب 37، محمد نواز 36 اور صاحبزادہ فرحان 24 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

بابر اعظم صفر، فہیم اشرف 1، کپتان سلمان علی آغا 2، حسن نواز 3، شاہین شاہ آفریدی 4، نسیم شاہ 9 اور عثمان خان 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

کاربن بوش نے 4، جارج لینڈا نے 3 اور لیزاڈ ولیمز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 194 رنز بنائے تھے ۔

ریزا ہینڈرکس 60، جارج لینڈے 36 اور ڈی زور زی 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی تھی۔

اس سے قبل پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقی قائد ڈونوون فریرا ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔

اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل 10 کے دوران اس گراؤنڈ پر پہلی اننگز کا اوسط اسکور 210 رہا ہے، آؤٹ فیلڈ تیز ہے، بولر یہاں جتنی غلطی کم کرے اتنا اچھا ہے۔

پاکستانی الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل تھے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم ڈونوون فریرا (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریزکے، جارج لیندسے، کارٹن بوش، لزاڈ ولیمز، ناندرے برگر اور لنگی ندیدی پر مشتمل تھی۔

سیریز کا پہلا میچ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کا حصہ ہے، پاکستانی ٹیم نے اس مقابلے میں گلابی رنگ کی خصوصی کٹ زیب تن کی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہن کر میدان میں اترے ہیں، میچ میں استعمال ہونے والی اسٹمپس گلابی رنگ کی ہیں، کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات شیئر کیے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...