Home تازہ ترین سیکورٹی فورسز کی ضلع کرم میں کارروائی ،7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ،کیپٹن سمیت 6جوان شہید

سیکورٹی فورسز کی ضلع کرم میں کارروائی ،7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ،کیپٹن سمیت 6جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی:سیکورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرم کے علاقے ڈوگر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی سے سات بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن نعمان سلیم جو بہادر میڈیکل آفیسر تھے اور طبی خدمات کے ساتھ ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ۔ ان کے ساتھ پانچ اہلکار بھی شہید ہوئے جن میں حوالدار امجد علی،نائیک وقاص احمد ،سپاہی اعجاز علی ،سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیرملکی پشت پناہی اور تعاون سے ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور شدت کے ساتھ آپریشن جاری رکھیں گے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...