Home sticky post 2 آپریشن سندورکی ناکامی پرشکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپوراہندوستان سیخ پا

آپریشن سندورکی ناکامی پرشکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپوراہندوستان سیخ پا

Share
Share

نئی دہلی: آپریشن سندور کی عبرتناک ناکامی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر پورے بھارت میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا بھرپور موقع فراہم کر دیا ہے، جو حکومت کی عسکری اور سفارتی ناکامیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حق میں بیانات کے بعد بھارت میں سیاسی ہلچل مچ گئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ مودی حکومت ان بیانات پر خاموش کیوں ہے۔ کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی نے مودی کو “بزدل اور بے وژن انسان” قرار دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت نہیں کہ وہ امریکی صدر کے سامنے سچ بول سکیں۔ اگر ان میں جرات ہے تو بتائیں کہ ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی اس حقیقت کو نہیں جھٹلا سکتے کہ آپریشن سندور کو انہوں نے خود روکا۔

کانگریس کی رہنماء سوپریا شری نیت نے بھی مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7 بھارتی طیارے مار گرائے گئے، اور مودی کی خاموشی اس کی تصدیق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی امریکی صدر سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں اور ان کی بزدلی نے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگا دی ہے۔

آپریشن “بنیان المرصوص” میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی سرحدیں ناقابلِ تسخیر ہیں اور دشمن کی ہر جارحیت کا جواب پوری قوت سے دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...