Home sticky post 4 پاکستان اور کینیڈا کا زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور کینیڈا کا زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اور کینیڈا نے زرعی شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہائبرڈ بیجوں کی پیداوار، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن جیسے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر غور کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی زرعی ترقی اور جدت کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے، جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور ملکی معیشت کو مزید استحکام حاصل ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نے ملاقات کے دوران زرعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔

کینولا کی کاشت میں تعاون سے نہ صرف زرعی پیداوار میں جدت آئے گی بلکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی بھی ممکن ہو گی۔ دونوں ممالک نے سرٹیفکیشن، مارکیٹ تک رسائی اور تکنیکی تعاون کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیاں غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتمادحاصل کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں کوشاں ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...