Home sticky post 2 آپریشن سندورکی ناکامی پرشکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپوراہندوستان سیخ پا

آپریشن سندورکی ناکامی پرشکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپوراہندوستان سیخ پا

Share
Share

نئی دہلی: آپریشن سندور کی عبرتناک ناکامی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر پورے بھارت میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا بھرپور موقع فراہم کر دیا ہے، جو حکومت کی عسکری اور سفارتی ناکامیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حق میں بیانات کے بعد بھارت میں سیاسی ہلچل مچ گئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ مودی حکومت ان بیانات پر خاموش کیوں ہے۔ کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی نے مودی کو "بزدل اور بے وژن انسان” قرار دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت نہیں کہ وہ امریکی صدر کے سامنے سچ بول سکیں۔ اگر ان میں جرات ہے تو بتائیں کہ ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی اس حقیقت کو نہیں جھٹلا سکتے کہ آپریشن سندور کو انہوں نے خود روکا۔

کانگریس کی رہنماء سوپریا شری نیت نے بھی مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7 بھارتی طیارے مار گرائے گئے، اور مودی کی خاموشی اس کی تصدیق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی امریکی صدر سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں اور ان کی بزدلی نے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگا دی ہے۔

آپریشن "بنیان المرصوص” میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی سرحدیں ناقابلِ تسخیر ہیں اور دشمن کی ہر جارحیت کا جواب پوری قوت سے دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...