Home #ٹرینڈ ہندوتوا نظریہ پرکاربندبھارت مسلمانوں کے منظم استحصال کی ریاست بن گیا

ہندوتوا نظریہ پرکاربندبھارت مسلمانوں کے منظم استحصال کی ریاست بن گیا

Share
Share

ہندوتوا نظریہ پرکاربندبھارت ،فرقہ وارایت اور مسلمانوں کے منظم استحصال کی ریاست بن گیا ہے۔

فاشسٹ بھارتی فوج بھی ہندوتوا کے انتہا پسند غنڈوں کیساتھ ملکر مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے میں مصروف ہے۔ ریاستی سرپرستی میں انتہا پسند ہندو، مسلم مخالف مذہبی فسادات بڑھانے کیلئےنفرت انگیز بیان بازی میں سرگرم ہے۔ہندوانتہاپسند رہنما یتی نرسنگھانندگری نے اشتعال انگیز بیان میں کہا کہ اس دنیا میں اسلام نہیں رہے گا ، صرف ہندومذہب رہے گا۔ہم اسلام کوختم کرینگے ، یہ ہماری ماں اور بھگوان کی قسم ہے ۔

بھارتی فوج بھی جابرانہ ریاستی طاقت، مذہبی تعصب مسلمانوں کے استحصال کیلئے شدت کیساتھ استعمال کرنے میں مصروف ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے بھی ہندو پنڈت جگدگرو رام بھدراچاریہ کے آشرم کا دورہ کیا ۔ جس کا مقصد ہندوتوا نظریہ کےفروغ کاپیغام دینا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں نفرت انگیز بیان میں کہا کہ اگرواقعی امن اور ہم آہنگی قائم کرنی ہےتو سب کو ہندومذہب کو اپناناہوگا۔بھارتی فوج بھی نام نہاد “سیکولر انڈیا” کو پس پشت ڈال کر ہندوتوا نظام کو پھیلانے میں مصروفِ عمل ہے۔سفاک مودی کی سرپرستی میں پورے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتیوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانا معمول بن گیاہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...