Home نیوز پاکستان وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ سے گفتگو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ سے گفتگو

Share
Share

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ پر اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا آج کے دور کا اہم مسئلہ ہے اور دنیا میں منظم طریقے سے اسلام کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے تحت اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن پہلی دفعہ منایا جا رہا ہے، اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا۔ اسلام امن اور رواداری کا دین ہے، امن اور برداشت کا درس دیتا ہے، دنیا میں فاشسٹ پالیسیوں سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، حجاب جیسے معاملات کو سیاست میں لانے کا مقصد اسلام کو نشانہ بنانا ہے۔ دہشتگردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، دہشتگردی کو اسلام کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔ کئی واقعات میں دنیا میں مسلم کش فسادات کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ مسلمانوں کو دنیا بھر میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔ مذہب کی بنیاد پر  کسی کے خلاف پالیسیاں نہیں بننی چاہئیں۔ اقوام عالم کو انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ منصفانہ انداز میں پیش نہیں آرہا ہے اور ملک ’بدترین قسم کے بحران‘ کا سامنا کر رہا ہے۔’کیا یہ وقت ہے کہ ہماری ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کے بارے میں تنقید کی جائے جبکہ ہم بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلی کا سامنا کر رہے ہیں‘۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے چین سے مضبوط معاشی تعلقات ہیں جو بدلتے حالات کے نتیجے میں نمایاں ہوئے ہیں۔ پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول  نے کہا کہ ’ہمارے تعلقات ایک مضبوط راستے پر ہیں۔ طالبان پر پاکستان کے اثر ورسوخ کے حوالے سے ہمیشہ بڑھا چڑھا کر بات کی گئی ہے۔

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...