Home sticky post 3 صدرِ مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی ، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت

صدرِ مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی ، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے دونوں قائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراء سید محسن رضا نقوی، چوہدری سالک حسین، اعظم نذیر تارڑ، خالد حسین مگسی اور عبدالعلیم خان بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...