Home تازہ ترین برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی 77ویں سالگرہ کی تقریب: وزیراعظم اور برطانوی ہائی کمشنر نے کیک کاٹا،دونوں ممالک کا تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی 77ویں سالگرہ کی تقریب: وزیراعظم اور برطانوی ہائی کمشنر نے کیک کاٹا،دونوں ممالک کا تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مختلف شعبوں میں شراکت داری سے دوطرفہ تعاون کو نئی جہت ملے گی۔ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات میں برطانوی شاہی خاندان کے اہم کردار کے معترف ہیں۔

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی 77ویں سالگرہ کی تقریب برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیک کاٹا۔ وفاقی کابینہ کے ارکان ، پارلیمنٹرینز، سفارتکاروں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کی عوامی فلاح کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ تقریب پاکستان اور برطانیہ کے قریبی تعلقات کی عکاس ہے۔شاہ چارلس سوم اور ملکہ برطانیہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر برطانیہ کی طرف سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ناسور کو ختم کرکے دم لیں گے۔

محمد شہباز شریف نے برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی پر ہائی کمشنر جین میریٹ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے تعلیم، صحت، فنی تربیت اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اپنے خطاب میں پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کے لئے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے کاوشیں جاری رکھیں گے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...