Home highlight پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اقتصادی استحکام کے سنہری دور کا آغاز

پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اقتصادی استحکام کے سنہری دور کا آغاز

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد وسیع پیمانے پر بحال ہو گیا ہے اور ملک کی معیشت میں استحکام کے سنہری دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے اور رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ یہ ایشیا میں سرفہرست ہیں۔ پاکستان پچھلے دو سال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے، جبکہ ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا رواں سال یوآن بانڈز اور 2026 میں یورو بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ بھی تیار ہے، جس سے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔ عالمی معاشی ماہرین کے مطابق اگلے 6 سے 12 ماہ میں ریٹنگ میں بہتری اور عالمی مارکیٹ تک رسائی پاکستان کی معاشی بحالی کے اہم محرکات ہیں۔

حکومت نے مؤثر معاشی اصلاحات اور مالیاتی انتظام کو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی استحکام کی بنیاد قرار دیا ہے، جبکہ عالمی مالیاتی پلیٹ فارم پر مثبت اقتصادی اشاریے ملک میں معاشی استحکام کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...