Home Uncategorized مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

Share
Share

مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  ایران اور سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی پر اور دو ماہ میں سفارتخانے کھولنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا  کے مطابق کہ یہ معاہدہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا۔ چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران نے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کرلیا ہے۔ سفارتی عملے کے تعیناتی پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان براہ راست ملاقات بھی ہوگی۔ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی مدد سے سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کو خوش آمدید کہتا ہے۔ یقین ہے کہ یہ اہم سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہو گی۔ تاریخی معاہدے کو مربوط بنانے میں چینی قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں۔ پاکستان مشرق وسطی اور خطے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

Share

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...