راولپنڈی :پاکستان نے سہ ملکی ٹی20 سیریزکے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 147 رنز اسکور کیے۔
پاکستانی ٹیم نے 148 رنز کا ہدف 4 گیندوں پہلے 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔
فخر زمان نے 45، صائم ایوب 22، صاحبزادہ فرحان 16، کپتان سلمان علی آغا 1، بابر اعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ جبکہ عثمان خان نے 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
قبل ازیں برائن بنیٹ کے 49 اور کپتان سکندر رضا کے ناٹ 34 رنز کی بدولت زمبابوے نے اسکور بورڈ پر147 رنز اسکور بورڈ پر سجائے تھے۔
گرین شرٹس کے محمد نواز نے 2، شاہین آفریدی، ابرار احمد، سلمان مرزا اور صائم ایوب نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔