Home #ٹرینڈ اسلامک یکجہتی گیمز،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

اسلامک یکجہتی گیمز،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

Share
Share

ریاض: اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے مایہ ناز جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

سعودی عرب میں جاری اسلامی یک جہتی گیمز کے فائنل میں ارشد ندیم نے سب سے لمبی 83.05 میٹر کی تھرو کی اور تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔

ارشد ندیم نے مسلسل دوسری بار اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، جیولین تھرو مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 75.44 میٹر کی عمدہ تھرو کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا، یاسر سلطان نے 70.32 میٹر کی تھرو کی۔

دوسرے راؤنڈ میں بھی ارشد نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے 83.05 میٹر کی بہترین تھرو کی جبکہ یاسر سلطان نے 74.43 میٹر تھرو کی اور تیسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 82.48 میٹر کی ایک اور شان دار تھرو کی اور اپنی پہلی پوزیشن مضبوط کرلی جبکہ یاسر سلطان نے 72.82 میٹر تھرو کی اور تیسرے نمبر پر رہے۔

ارشد ندیم نے چوتھے راؤنڈ میں 77.06 میٹر اور یاسر سلطان نے 73.78 میٹر کی تھرو کی اور راؤنڈ کے اختتام پر بھی ارشد سب سے آگے رہے اور گولڈ میڈل جیت لیا۔

فائنل میں پاکستان کے یاسر سلطان نے چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا، اسلامک یکجہتی گیمز میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ اور سلور میڈل ہے، اس سے پہلے باکسنگ میں پاکستان نے دو برانز میڈل جیتے تھے، اب گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

اسلامی یکجہتی گیمز2025ء میں پاکستان کا یہ پہلا گولڈ اور سلور میڈل ہے، اس سے پہلے باکسنگ مین پاکستان نے دو برانز میڈل جیتے تھے، جس کے بعد اب گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...