Home sticky post ضمنی انتخابات کا دنگل کل سجے گا، الیکشن مہم کا وقت ختم

ضمنی انتخابات کا دنگل کل سجے گا، الیکشن مہم کا وقت ختم

Share
Share

لاہور: ضمنی انتخابات کا دنگل (کل) اتوار کے روز سجے گا، الیکشن مہم کا وقت ختم ہوگیاجبکہ وزارت داخلہ نے فوجی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے

جلسے، جلوسوں، ریلیوں، کارنر میٹنگ پر پابندی لگا دی گئی، قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو گا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری دیدی ہے، انتخابی حلقوں میں فوجی دستے 22 سے 24 نومبر تک موجود رہیں گے۔
وزارت داخلہ نے فوجی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، پاک فوج تھرڈ ٹیئر اور کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر تعینات ہوگی، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، مظفر گڑھ ،سرگودھا، ہری پور اور میانوالی کے انتخابی حلقوں میں فوجی دستوں کو امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
این اے 129 میں ن لیگ کے حافظ نعمان اور آزاد امیدوار ارسلان احمد میں کڑا مقابلہ متوقع ہے، این اے 18 ہری پور میں عمر ایوب کی اہلیہ اور مسلم ن لیگ کے بابر نواز میں کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...