Home sticky post 3 یوکرین نے امریکی امن منصوبہ نہ مانا تو مزید علاقے لے لیں گے، روسی صدر کی دھمکی

یوکرین نے امریکی امن منصوبہ نہ مانا تو مزید علاقے لے لیں گے، روسی صدر کی دھمکی

Share
Share

ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کییو نے امریکہ کے تیار کردہ امن منصوبے کو قبول نہ کیا تو روس مزید علاقوں پر قبضہ کر لے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدرپیوٹن نے ایک خصوصی انٹرویو میں امریکہ کے 28 نکاتی امن منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجاویز یوکرین تنازعہ کے حتمی اور دیرپا حل کی بنیاد بن سکتی ہیں۔

صدرپیوٹن کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس منصوبے میں بعض نکات ایسے ہیں جن پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے، تاہم مجموعی طور پر یہ فریم ورک روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر یوکرین دانش مندی کا مظاہرہ کرے تو خطے میں جاری کشیدگی ختم ہو سکتی ہے اور فریقین مذاکرات کی میز پر واپس آ سکتے ہیں۔

روس کے صدر نے واضح کیا کہ اگر یوکرین نے اس امریکی امن تجویز کو مسترد کیا اور جنگی راستہ اختیار کیے رکھا تو روس اپنے دفاع اور اسٹریٹجک مفاد کے مطابق مزید علاقوں پر قبضہ کرنے میں دریغ نہیں کرے گا۔ ان کے مطابق اب یہ فیصلہ یوکرین کی قیادت کے ہاتھ میں ہے کہ وہ امن کا راستہ اپناتی ہے یا صورتحال کو مزید سنگین بناتی ہے۔

دوسری جانب یوکرین نے تاحال اس منصوبے پر باضابطہ ردعمل نہیں دیا، جبکہ عالمی سفارتی حلقے اس بیان کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...