Home sticky post 3 صاحبزادہ فرحان کا وہ کارنامہ جو کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا

صاحبزادہ فرحان کا وہ کارنامہ جو کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا

Share
Share

راولپنڈی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہ کارنامہ انجام دے دیا جو اس سے پہلے کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا۔

گزشتہ شب راولپنڈی میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو7 وکٹ سے شکست دی۔

پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں حاصل کرکے سیریز میں مسلسل دوسری فتح سمیٹی۔

اس فتح میں صاحبزادہ فرحان کا بڑا کردار رہا جنہوں نے صرف 45 گیندوں پر 80 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

انہوں نے اس اننگز کے دوران 6 چوکے اور 5 چھکے بھی لگائے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی کیلنڈر ایئر میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

صاحبزادہ فرحان پاکستان کی جانب سے 32 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 45 چھکے جبکہ مجموعی طور پر 141 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 194 چھکے لگاچکے ہیں۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...