Home سیاست بہنیں صرف اس لئے بچی ہوئی ہیں کہ عمران خان پھر روئیں گے، میری بہنوں کو اندر کردیا، عطاء اللہ تارڑ

بہنیں صرف اس لئے بچی ہوئی ہیں کہ عمران خان پھر روئیں گے، میری بہنوں کو اندر کردیا، عطاء اللہ تارڑ

Share
Share

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی تینوں بہنوں کو ابھی تک صرف اسلیے کیفرکردار تک نہیں پہنچایا کہیں یہ رونا نہ روئیں کہ میری بہنوں کو اندر کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان ہمارے افسر اُن خُلا کو بھی پُر کررہے ہیں جو صوبائی حکومتوں کی کوتاہیوں کیوجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی انفلٹریشن اور ان کو پناہ مِل جانا، یہ صوبائی حکومتوں کی کوتاہی ہے۔ اس حوالے سے جو کیسز رجسٹرڈ ہیں، ان کیسز کی تعداد 3 سال کے اندر 4 ہزار سے بھی زیادہ تجاوز کرگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کیسز میں مجرمان کو سزا دینے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ پراسکیوشن کا سسٹم صوبائی حکومتوں کے ماتحت ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی صاحب اڈیالہ جیل کے باہر نعرے لگانے تو آتے ہیں، جوتیوں کا ناپ دینا تو اُن کو آتا ہے لیکن پراسکیوشن کی ہجے بھی ان کو نہیں آتی۔ ان سے ذرا پراسیکیوشن کی اسپیلنگ تو پوچھیں۔ دہشتگردوں کیخلاف کیسز بنتے ہیں لیکن صوبائی حکومت کے اندر اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ ان پر فرد جرم عائد کرسکیں۔ سیاسی لوگوں کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے۔

عطا تارڑ نے کسی صوبے کا نام لیے بغیر کہا کہ دنیا میں واحد صوبہ ہے جو لوگوں کو اجازت دیتا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں پر نان کسٹم پیڈ کی نمبر پلیٹ لگائیں جبکہ اس کے علاوہ بھی تمام غیرقانونی تجارتی شعبوں کا پیسہ دہشت گردوں کو جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں منظم سازش کا حصہ ہیں۔ پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب افغانستان سے ملک میں دراندازی ہوئی اور فوج نے انہیں پسپا کیا تو پی ٹی آئی کو اس کا دُکھ ہوا۔ پی ٹی آئی افغانستان کی حمایت میں ترجمان بنے ہوئے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے دھماکے کے بعد محمود خان اچکزئی اسمبلی میں کھڑے ہوتے ہیں اور وہ صرف 3 چیزوں پر بات کرتے ہیں، کابل، کابل اور کابل۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج چاق و چوبند اتنی بڑی سرحد کی حفاظت کررہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کہا کہ یہ صوبائی حکومت ہے جو دہشت گردوں کو پروموٹ کرتے ہیں اور انہیں شرم بھی نہیں آتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی تینوں بہنیں 9 مئی کو کور کمانڈر میں موجود تھیں لیکن انہیں کیفرکردار تک اس لیے نہیں پہنچایا کہیں یہ رونا نہ روئیں کہ میری بہنوں کو اندر کردیا۔

وفاقی وزیر نے عمران خان کی بہن نورین خان کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ کاش آپ بھارتی میڈیا پر جاکر اپنے شہدا کی بات کرتیں اور معرکہ حق کی بات کرتیں اور وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج عقیدت پیش کرتیں لیکن آپ کے نزدیک پاکستان کو بدنام کرنا اہم ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...