Home #ٹرینڈ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری

Share
Share

اسلام آباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو گیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔

جاری کردی ایجنڈے کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن کا بل اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ملازمین ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق بائیلوجیکل اور مہلک ہتھیاروں کے کنونشن سے متعلق بل اور پاکستان انسٹیٹوٹ برائے مینجمنٹ سائنسز اور ٹیکنالوجی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اقلیتی حقوق کمیشن بل پیش کریں گے۔ صدر کی جانب سے واپس بھیجے گئے اقلیتی حقوق کمیشن بل کو دوبارہ زیرِ غور لایا جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ ایمپلائز ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔ سید نوید قمر سیکریٹریٹ ایمپلائز ایکٹ ترمیمی بل پیش کریں گے۔

نیشنل یونیورسٹی فار سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد بل بھی زیرِ غور لایا جائے گا۔ رکنِ قومی اسمبلی ارم حمید دو اہم بل پیش کریں گی۔

اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل آج مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ طاہرہ اورنگزیب اخوت انسٹیٹیوٹ 2023 بل پیش کریں گی۔ ۔

خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں اہم قانون سازی کے علاوہ ملک میں امن و امان اور سلامتی کے حوالے سے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...