Home sticky post 5 پنجاب میں ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوا، مریم نواز دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہی ہیں،وزیراعظم

پنجاب میں ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوا، مریم نواز دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہی ہیں،وزیراعظم

Share
Share

گوجرانوالہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب کے دوران منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ گوجرانوالہ ملک کا پانچواں بڑا شہر ہے اور منصوبے سے روزانہ ہزاروں شہری معیاری سفری سہولت سے مستفید ہوں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا سفر 1985 میں شروع ہوا، جب اس وقت کے وزیراعلیٰ محمد نواز شریف کی قیادت میں پہلی مرتبہ تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ملک کو ایٹمی طاقت حاصل ہوئی، جس کی وجہ سے مئی میں دشمن کو شکست سے دوچار کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں نوجوان طبقہ بھرپور محنت اور دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہا ہے، اور گوجرانوالہ میں جدید ٹرانسپورٹ منصوبہ ضلع بھر کی تقدیر بدلنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ طلبہ، مریضوں، مزدوروں اور عام شہریوں کے سفر کو آسان بنائے گا اور شہر کے شہریوں کو معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی شبانہ روز کی محنت کا نتیجہ ہے اور اگر اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کی جائے تو پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا انقلاب آئے گا۔

گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبہ ایمن آباد سے گکھڑ تک 31.2 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور پر مشتمل ہوگا۔ منصوبے کو 63 ارب روپے کی لاگت سے 12 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا اور منصوبے کے لیے 70 الیکٹرک فیڈر بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ فیصل آباد میں بھی جلد ماس ٹرانزٹ منصوبے کا آغاز ہوگا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...