Home sticky post 2 مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا،سینیٹر فیصل واوڈ

مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا،سینیٹر فیصل واوڈ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، رگڑ دیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی، یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں، انہیں ملک سے محبت نہیں، یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہوگا، پیر سے ترقی شروع ہو جائیگی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سارے لوگ سرنڈر کر چکے ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آج تک برداشت کر کے ہی یہاں تک آئے ہیں، ایک نیا سیاسی لفظ آیا ہے، ایسی کی تیسی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے ایسا کام کر دیا جو حکومت کو معلوم ہی نہیں تھا، ان کی بہنوں نے ان کی کمزوری بتا دی کہ اگر کوئی بانی سے نہ ملے تو فرسٹیٹڈ ہو جاتے ہیں، مائنس ون مان لیں اور گھر جائیں۔
یادرہے کہ گزشتہ دنوں ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ریاست پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...