Home sticky post 4 9 مئی کے کیسز باقی ہیں، یہ لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ اب نہیں رکے گا،سینیٹر فیصل واوڈا

9 مئی کے کیسز باقی ہیں، یہ لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ اب نہیں رکے گا،سینیٹر فیصل واوڈا

Share
Share

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی سزا ابتداء ہے، 9 مئی کے کیسز باقی ہیں، یہ لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ اب نہیں رکے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیض حمید پر جب 9 مئی کے کیسز سامنے ا?گئے تو اس سیاسی پارٹی کا کیا ہوگا جس نے 9 مئی کیا، فیض حمید کے ساتھ جو سیاسی جماعت شامل تھی اس کا احتساب ہو رہا ہے، اب بنیاد رکھ دی گئی ہے کہ پاکستان سے بڑا کوئی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا ٹرائل چل رہا ہے جب اس کا فیصلہ سامنے آئے گا تو 14 سال کم از کم سزا ہوگی، پھر پی ٹی ا?ئی اور بانی کہاں جائیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کو اس طرح کی چیزوں سے روکتا تھا اور کہتا تھا کہ واپسی کا راستہ نہیں ملے گا، انہوں نے مجھے ہی پارٹی سے نکال دیا گیا، اب ملک میں احتساب کا عمل شروع ہو گیا ہے، لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو رکے گا نہیں، اب کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی صحافی ارشد شریف کا کیس بھی باقی ہے جس دن مراد سعید سامنے آگئے اس کیس کے کردار بھی سامنے آجائیں گے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...