Home sticky post 5 افغان پناہ گزین امریکا سمیت دنیا بھر کی قومی سلامتی کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ قرار

افغان پناہ گزین امریکا سمیت دنیا بھر کی قومی سلامتی کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ قرار

Share
Share

کابل: افغان طالبان کی زیرِ اقتدار افغانستان کو بین الاقوامی دہشت گردی کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم افغان باشندے غیر قانونی سرگرمیوں، سمگلنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث پائے جا رہے ہیں، جس سے عالمی سلامتی کو سنگین خدشات لاحق ہو گئے ہیں۔

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے امریکہ میں موجود افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کے حوالے سے تشویشناک انکشافات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کم از کم دو ہزار افغان شہری دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ ہیں یا مشتبہ دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مختلف دہشت گرد گروہ اب بھی امریکہ کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اسی تناظر میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر نے بائیڈن انتظامیہ کے دوران امریکہ ہجرت کرنے والے افغان باشندوں کے بارے میں ہوشربا معلومات سامنے لائیں۔ ان کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر نے ملک میں داخل ہونے والے تقریباً 18 ہزار افغان شہریوں کی نشاندہی کی ہے جو بدنامِ زمانہ یا مشتبہ دہشت گرد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ افراد تھے جن کے دہشت گرد گروہوں سے تعلقات تھے اور وہ امریکہ میں داخل ہوئے۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر کے بیانات کے مطابق افغان مہاجرین کو امریکہ کے لیے سب سے بڑے سکیورٹی خطرات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے، جس کی نشاندہی امریکی میڈیا ادارے فوکس نیوز نے بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر دنیا کے مختلف ممالک نے اپنی سرزمین پر افغان باشندوں کے داخلے اور سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اور تربیتی مراکز عالمی امن کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...