Home sticky post 4 حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے اشتراک سے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز

حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے اشتراک سے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز

Share
Share

کوئٹہ: سول انتظامیہ، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے باہمی اشتراک سے حکومتِ بلوچستان نے صوبے میں ترقیاتی پروگرام پر باضابطہ عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی کمیٹیوں کے ذریعے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تاخیر کا شکار منصوبوں کی بروقت نشاندہی اور منظوری کا عمل جاری رکھا جا رہا ہے۔ اس وقت بلوچستان کے 35 اضلاع میں مجموعی طور پر 969 ترقیاتی منصوبے بی ایس ڈی آئی کے تحت شامل کیے جا چکے ہیں۔

ایف سی بلوچستان نارتھ کے زیرانتظام اضلاع میں 8 ہزار 705 ملین روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے مختلف مراحل میں زیرِ تکمیل ہیں۔ ان اضلاع میں 44 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، 75 منصوبوں کے ورک آرڈر جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ 90 منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ کی جانب سے دونوں مراحل کے تمام منصوبے 30 مئی 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پروگرام امپلیمنٹیشن یونٹ کے ذریعے منصوبوں کے معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کی مؤثر نگرانی بھی جاری ہے۔

بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر مقامی عوام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سول انتظامیہ، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اداروں کے باہمی اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی عمل کو ایک نئی اور مثبت جہت ملی ہے۔

عوامی رائے کے مطابق بی ایس ڈی آئی بلوچستان میں شفاف، مؤثر اور بروقت ترقیاتی منصوبہ بندی کا ایک نیا اور کامیاب ماڈل بن چکا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...