Home sticky post وٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ جاری

وٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کسی قسم کے غیرمتوقع حالات سے بچنے کے لیے فوری اقدامات تجویز کردیے ہیں۔

این سی سی آئی اے نے وٹس ایپ صارفین کو بتایا ہے کہ اگر آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں یا آپ کو شک ہے کہ کوئی اور اسے استعمال کر رہا ہے تو فوری اقدامات کرتے ہوئے دوبارہ رجسٹر کریں۔

این سی سی آئی اے نے ہیکنگ کی صورت میں فوری اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ کو ان انسٹال (Uninstall) کر کے دوبارہ انسٹال کریں، لاگ ان کرنے کے لیے اپنا فون نمبر درج کریں، جس پر آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، اسے فوراً درج کریں۔

مزید بتایا کہ کوڈ درج کرتے ہی ہیکر کے موبائل سے آپ کا واٹس ایپ فوراً لاگ آؤٹ ہو جائے گا کیونکہ واٹس ایپ ایک وقت میں صرف ایک موبائل پر ایکٹو رہ سکتا ہے۔

این سی سی اے نے ہیکرز سے بچانے کے لیے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ 7 دن کے انتظار سے گھبرائیں نہیں کیونکہ اگر ہیکر نے "Two-Step Verification” آن کر دی ہے اور آپ کو PIN نہیں معلوم تو واٹس ایپ آپ کو 7 دن انتظار کرنے کا کہہ سکتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے کہا کہ پریشان نہ ہوں! جب تک آپ نے ایس ایم ایس کوڈ درج کر دیا ہے، ہیکر لاگ آؤٹ ہو چکا ہے، اس انتظار کے دوران کوئی بھی آپ کا اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتا اور نہ ہی پیغامات پڑھ سکتا ہے،

این سی سی آئی اے نے بتایا کہ اگر آپ نے پہلے ای میل ایڈریس لنک کیا ہوا تھا، تو "Forgot PIN” پر کلک کریں اور انتظار کیے بغیر فوراً اپنا PIN ری سیٹ کریں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...