Home #ٹرینڈ 9 مئی کیس،یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری

9 مئی کیس،یاسمین راشد، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری

Share
Share

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نو مئی کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے میں پی ٹی ا?ئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کر دیا۔عدالت نے مجموعی طور پر 13 ملزمان کو سزائیں سنائیں جبکہ 9 ملزمان کو عدالت نے بری کر دیا۔ شاہ محمود قریشی بری ہونے والوں میں شامل ہیں۔
عدالت نے دوران اشتہاری قرار دیے گئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ اشتہاری قرار پانے والوں میں فاروق انجم، حبیب احمد، ارسلان اور اکبر خان شامل ہیں۔

مقدمے میں پراسیکیوشن کے کل 56 گواہوں نے بیانات قلمبند کروائے۔ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید سمیت 25 ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔ مقدمہ کے 25 ملزموں کا چالان عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

تھانہ ریس کورس نے کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملہ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے کلب چوک جی او آر گیٹ کے سیکیورٹی کیمرے توڑے، ملزمان نے پولیس کی وائر لیس اور جی او آر گیٹ کے شیشے بھی توڑے۔ ملزمان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہکاروں پر حملہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنماوٴں پر کارکنان کو 9 مئی بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...