Home highlight بھارت کاسندھ طاس معاہدہ تسلیم نہ کرنا اور پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے،صدرآصف زرداری

بھارت کاسندھ طاس معاہدہ تسلیم نہ کرنا اور پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے،صدرآصف زرداری

Share
Share

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ تسلیم نہ کرنا اور پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔
صدر مملکت نے بھارتی یکطرفہ اقدامات پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں مئی میں پاکستان پر بھارتی حملے کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے، بھارتی اقدامات عالمی امن و استحکام کیلئے خطرناک ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کی رپورٹ پاکستان کے موقف کی تائید بھی کرتی ہے، پاکستان نے بھارتی حملے کو یو این منشور کی خلاف ورزی اور اپنی خود مختاری پر حملہ قرار دیا ہے، رپورٹ میں بھارتی حملے میں شہریوں کی ہلاکت اور رہائشی و مزہبی مقامات پر ہونے والا نقصانات کا ذکر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ ماہرین نے رپورٹ میں بھارتی جارحیت کو تشویشناک قرار دیا ہے، سندھ طاس معاہدہ ایک بین القوامی ذمہ داری اور علاقائی استحکام کا اہم ستون ہے، بھارت کی طرف سے معاہدہ ناماننا اور پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کرسکتا ہے۔
صدر مملکت نے رپورٹ میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی بے نقاب کرنے کو سراہا اور بھارتی جارحانہ سوچ، بیانات اور جانی نقصانات سامنے لانے پر تعریف کی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...