Home highlight توشہ خانہ ٹو کیس کیا ہے ؟ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر الزام کیا ہے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

توشہ خانہ ٹو کیس کیا ہے ؟ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر الزام کیا ہے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Share
Share

راولپنڈی :توشہ خانہ ٹو کیس کیا ہے ؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر الزام کیا ہے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں جن کے مطابق بانی اور بشری بی بی نے 7 سے 10 جولائی2021 کو سعودی عرب کا دورہِ کیا تھا، دورے کے دوران تحفے میں ملنے والے گراف جیولری سیٹ کو بانی اور بشری بی بی نے اپنے پاس رکھ لیا تھا۔
بانی اور بشری بی بی نے موقف اپنایا کہ آدھی قیمت ادا کرکے تحفے اپنے پاس رکھے۔
بانی اور بشری بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے نعام اللہ شاہ کے ذریعے صہیب عباسی پر پریشر ڈال کر کم قیمت لگوائی ، انعام اللہ شاہ اور صہیب عباسی بانی اور بشری بی بی کے خلاف گواہ ہیں۔
بانی اور بشری بی بی پر الزام ہے کہ 7 کروڑ سے زائد کے تحفے کی قیمت 58 لاکھ لگوائی جو جرم ہے۔
نیب ترامیم سے پہلے توشہ خانہ کیس نیب قانون کے تحت چلا، 7 جنوری 2024 کو چیئرمین نیب نے انویسٹیگیشن کی منظوری دی تھی۔
19 اگست 2024 کو نیب نے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا، نیب ترامیم کی سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد 9 ستمبر کو احتساب عدالت نے کیس ایف آئی اے کورٹ بھیج دیا۔
15 ماہ سے کیس ایف آئی اے کی عدالت میں زیر سماعت ہے، استغاثہ نے ٹرائل کے دوران 20 گواہ پیش کئے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...