Home sticky post 3 خیبرپختونخوا حکومت کو 15 سال میں وفاق سے 8 ہزار 4 سو ارب روپے سے زائد ملے

خیبرپختونخوا حکومت کو 15 سال میں وفاق سے 8 ہزار 4 سو ارب روپے سے زائد ملے

Share
Share

اسلام آباد:خیبرپختونخوا حکومت کو 15 سال میں وفاق سے 8 ہزار 4 سو ارب روپے سے زائد ملے ہیں۔

وزارتِ خزانہ نے دستاویز جاری کر دی، جس میں بتایا گیا ہے کہ 2010ء سے این ایف سی کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کو 5 ہزار867 ارب روپے ادا کیے گئے، این ایف سی کے تحت صوبوں کو ہر 15 دن میں فنڈز ملتے ہیں۔

خیبر پختونخواحکومت کے کوئی بقایا جات نہیں ہیں، 17 دسمبر 2025ء سے خیبر پختون خوا حکومت کو 46 ارب روپے سے زائد جاری ہوئے۔ 2010ء سے دہشت گردی کے اضافی بوجھ پر خیبر پختونخوا حکومت کو ایک فیصد اضافی دیا گیا، اب تک اس مد میں 705 ارب روپے دیے گئے ہیں۔

نئے ضم شدہ اضلاع کے لیے وفاق نے اپنے حصے سے 2019ء سے اب تک 704 ارب روپے منتقل کیے۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ وفاق سے صوبے کو صرف 2200 ارب روپے ملے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...