Home #ٹرینڈ پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

Share
Share

دبئی:انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کی بیٹنگ لائن مکمل لڑکھڑاگئی، پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا، جواب میں بھارتی ٹیم 156 پر آل آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی انڈر 19 ٹیم میچ کے اہم مرحلے پر شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے، جہاں مڈل آرڈر اور لوئر آرڈر بیٹنگ مکمل طور پر ناکام دکھائی دی۔

23 اوورز کے اختتام پر بھارت کا اسکور 120 رنز پر 8 وکٹیں ہو چکا تھا، جبکہ جیت کے لیے 27 اوورز میں 228 رنز درکار تھے۔

میچ میں حذیفہ احسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلے خِلان پٹیل (19 رنز) کو لانگ آف پر کیچ آؤٹ کروایا، جبکہ بعد میں ہنیل پٹیل (6 رنز) بھی ان کی گیند پر لانگ آف پر ہی کیچ دے بیٹھے۔ عبدل سبحان نے بھی سخت لائن و لینتھ کے ساتھ دباؤ برقرار رکھا اور کم رنز دے کر وکٹیں حاصل کیں۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے۔

پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا ٹوٹل اسکور بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، سمیر منہاس 113 گیندوں پر 17 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 172 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18رنز بنائے۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر آج بھی کپتانوں کا ہینڈ شیک نہیں ہوا، ٹاس سے قبل ٹرافی کے ساتھ تصویر کے موقع پر بھی ہینڈ شیک نہیں ہوا تھا۔

فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ پوری طرح تیار ہیں، فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان 2 بار آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اب تک انڈر 19 ایشیا کپ کا فاتح نہیں بنا ہے۔

2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن رہا تھا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...