Home sticky post 2 ریاست پوری قوت سے دہشتگردوں کو جواب دے گی، محسن نقوی

ریاست پوری قوت سے دہشتگردوں کو جواب دے گی، محسن نقوی

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرک کے تھانہ گرگری کی حدود میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر وزیر داخلہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

محسن نقوی نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کر کے عظیم مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ درندہ صفت عناصر کی کھلی بربریت ہے۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ریاست پوری قوت سے اس بزدلانہ حملے کا جواب دے گی۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...