Home sticky post 4 منفی پروپیگنڈے اور ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی ضروری ہے،عطاء اللہ تارڑ

منفی پروپیگنڈے اور ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی ضروری ہے،عطاء اللہ تارڑ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ۔ منفی پروپیگنڈے اور ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ فیک نیوز و مس انفارمیشن جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذرائع ابلاغ بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں سی پیک میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری وقت کے ساتھ مضبوط تر ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے پاکستان اور چین کی دوستی کو تاریخی، مثالی اور لازوال قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) نے نہ صرف معاشی ترقی بلکہ معاشرتی اثرات بھی مرتب کیے ہیں اور یہ منصوبہ مختلف ممالک کو جوڑنے والا گیم چینجر منصوبہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس دور میں ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز کے فرق کو پہچاننا ایک چیلنج بن چکا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا موقف مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان ٹی وی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...