Home sticky post 5 نامعلوم افراد کابرطانیہ میں شہزاد اکبر پر حملہ،شدید زخمی ، ناک اور جبڑے ہڈی ٹوٹ گئی

نامعلوم افراد کابرطانیہ میں شہزاد اکبر پر حملہ،شدید زخمی ، ناک اور جبڑے ہڈی ٹوٹ گئی

Share
Share

لندن:سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی مرزا شہزاد اکبر پر برطانیہ میں نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی معاون مرزا شہزاد اکبراپریل 2022 سے خودساختہ جلاوطنی میں مقیم ہیں، اطلاعات کے مطابق ان کے گھر پر کیے گئے حملے کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرزا شہزاد اکبر نے بتایا کہ ان پر حملہ ہوا، وہ اسپتال گئے اور پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا، انہیں چوٹیں آئی ہیں اور فریکچر بھی ہوا ہے۔

تحریک انصاف کے ایکس اکاوٴنٹ پر پوسٹ کے مطابق شہزاد اکبر پر صبح کے وقت کیمبرج میں ان کے گھر پر حملہ کیا گیا، پوسٹ میں کہا گیا کہ حملہ آور نے ان کے چہرے پر بار بار مکے مارے جس کے نتیجے میں ان کی ناک اور جبڑا ٹوٹ گیا۔ پارٹی کے مطابق مقامی پولیس نے تمام تفصیلات جمع کرلی ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

پی ٹی ا?ئی کے سینئر رہنما جنید اکبر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ شہزاد اکبر صاحب پر ہونے والا حملہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، ناک اور جبڑے کی ہڈی ٹوٹنا اس تشدد کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے تشدد کا سہارا لینا بزدلی کے سوا کچھ نہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ اس ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں، ہماری دعائیں شہزاد اکبر صاحب کے ساتھ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین

تحریک انصاف کی حکومت میں احتساب سے متعلق مشیر رہنے والے مرزا شہزاد اکبر کو اس سے قبل نومبر 2023 میں بھی ہارٹفورڈشائر میں ان کے گھر پر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس وقت ایک نقاب پوش شخص نے ان پر تیزاب پھینکا تھا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...