Home sticky post 4 ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے قربت نے پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت دی، فارن پالیسی

ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے قربت نے پاک امریکا تعلقات کو نئی جہت دی، فارن پالیسی

Share
Share

امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کے تناظر میں پاکستان کو نمایاں کامیاب ملک جبکہ بھارت کو واضح طور پر ناکام ملک میں شمار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت کے آغاز کے بعد پاکستان نے واشنگٹن میں ایک خاموش مگر موٴثر اسٹریٹجک کم بیک کیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ فارن پالیسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے وہ اعتماد اور براہِ راست رسائی حاصل کی جو کئی قریبی امریکی اتحادی بھی حاصل نہ کر سکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے ایک بڑے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں پاکستان کے کردار نے ٹرمپ انتظامیہ کو فوری سفارتی کامیابی دی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں اعتماد کی فضا بنی۔ اسی پس منظر میں امریکا نے پاکستان کو دوبارہ ایک قابلِ اعتماد اور موٴثر شراکت دار کے طور پر دیکھنا شروع کیا ہے۔

فارن پالیسی کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ کے “ٹرانزیکشنل” خارجہ پالیسی ماڈل کے تحت عملی اور نتیجہ خیز سفارت کاری کی، جس میں کرپٹو کرنسی، اہم معدنیات اور تجارتی معاملات پر تعاون اور ممکنہ معاہدوں پر بھی بات چیت شامل رہی۔

رپورٹ میں پاکستان کی عسکری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو بھی تعلقات میں پیش رفت کا اہم عنصر قرار دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی پاکستانی عسکری قیادت سے ذاتی سطح پر قربت نے واشنگٹن میں پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔ اسی تناظر میں اوول آفس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے استقبال کو بھی ایک مثبت اشارہ قرار دیا گیا ہے۔

اس کے برعکس فارن پالیسی نے بھارت کو ٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی کے “لوزرز” میں شامل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت کے تعلقات دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ امریکی قیادت بھارت کی تجارتی پالیسیوں، روس سے تیل کی خریداری اور تجارتی معاہدے میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کر چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت پر 50 فیصد ٹیرف بدستور برقرار ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ اب بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ فارن پالیسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی واشنگٹن میں سفارتی پیش رفت نے خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کیا ہے اور بھارت کو سفارتی دباوٴ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...