Home sticky post 4 پنجاب حکومت ذہنی اور اخلاقی پستی کا شکار ہے، وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا

پنجاب حکومت ذہنی اور اخلاقی پستی کا شکار ہے، وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا

Share
Share

پشاور:وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ذہنی اور اخلاقی پستی کا شکار ہے، قومی یکجہتی کے وقت نفرت آمیز رویّے ملک کے لیے نقصان دہ ہیں، کے پی حکومت اس رویے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

صوبائی کابینہ سے خطاب میں انہوں نے تین روزہ دورہ لاہور کے دوران پنجاب حکومت کے رویّے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کا رویّہ غیر جمہوری اور قابلِ مذمت ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ اراکین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایک صوبے کے وزیراعلی کے لیے مسلسل راستے بند کیے گئے اور بازاروں کو زبردستی بند کروایا گیا، پنجاب پولیس کی جانب سے موٹروے پر ریسٹ ایریاز بھی بند کروائے گئے، مزار اقبال پر حاضری کے دوران لائٹس بند کرادی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اخلاقی اور ذہنی پستی کا شکار ہے، ملک میں معاشی و سیاسی عدم استحکام کے دوران ایسا رویّہ تشویش ناک اور ناقابل فہم ہے، قومی یکجہتی کے وقت نفرت آمیز رویّے ملک کے لیے نقصان دہ ہیں، خیبر پختونخوا حکومت پنجاب حکومت کی اس رویے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

وزیراعلی نے خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری افسران کو واضح ہدایات دیں کہ دیگر صوبوں سے آنے والے سرکاری وفود کی روایات اور استطاعت سے بڑھ کر خدمت کی جائے، خیبر پختونخوا میں کسی کو اجنبیت محسوس نہ ہو۔

سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے اے آئی پی فنڈز کی عدم ادائیگی پر شدید اعتراض کیا اور کہا کہ فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت متاثر ہو رہی ہے ، خیبر پختونخوا کے 4758 ارب روپے وفاق کے ذمے واجب ادا ہیں، وفاقی وزارتِ خزانہ نے من گھڑت پروپیگنڈا کے ذریعے فسکل ریلیز سے متعلق میڈیا ٹرائل کی کوششیں کی، وفاقی حکومت تمام صوبوں کو دیے گئے فنڈز کی تفصیل بھی سامنے لائے۔

وزیراعلی نے خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے بقایاجات کا موازنہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور بقایاجات کے حوالے سے تمام محکموں کو باضابطہ خطوط لکھنے اور تحریری جواب مانگنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے اجلاس میں بقایاجات سے متعلق تمام محکمے صوبائی کابینہ کو بریفنگ دیں۔

وزیراعلی نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم دیا، صحت اور تعلیم کو حکومتی ترجیحات قرار دیا گیا۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق ہیلتھ اور ایجوکیشن صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...