Home sticky post 6 میجر عدیل زمان شہید کی نمازِ جنازہ پشاور گیریژن میں ادا ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وزیرداخلہ کی شرکت

میجر عدیل زمان شہید کی نمازِ جنازہ پشاور گیریژن میں ادا ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وزیرداخلہ کی شرکت

Share
Share

راولپنڈی :ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ، کور کمانڈر پشاور، فوجی اور سول افسران اور عوام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عدیل زمان شہید کی قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، میجر عدیل زمان شہید نے مردانہ وار قیادت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں اور یہ قربانیاں ان کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سپرد خاک کیا جائے گا، بعد ازاں فیلڈ مارشل نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی اور ان کے حوصلے اور استقامت کو سراہا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...