Home #ٹرینڈ بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں

Share
Share

ڈھاکہ: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں، خالدہ ضیا کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔
بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔
بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں او روہ کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جارہا تھا، جب بھی ڈائیلاسس روکا جاتا تو ان کی حالت میں نمایاں طور پر بگاڑ آجاتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ زیادہ عمر اور متعدد پیچیدہ بیماریوں کے باعث ایک ساتھ ہر بیماری کا علاج ممکن نہیں رہا تھا۔
یاد رہے کہ خالدہ ضیا 1991ء سے 1996ء تک بنگلادیش کی وزیراعظم رہیں، خالدہ ضیا کے بیٹے چند روز قبل بنگلا دیش پہنچے تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...