Home sticky post 3 2025 گزر گیا اب تو حالات بدلنے چاہئیں،حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں ،بیرسٹر گوہر

2025 گزر گیا اب تو حالات بدلنے چاہئیں،حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں ،بیرسٹر گوہر

Share
Share

راولپنڈی :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہر منگل یہاں آتا ہوں لیکن افسوس کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، 2025 گزر گیا اب تو حالات بدلنے چاہئیں۔

راولپنڈی اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک اپنی جکہ لیکن مذاکرات بھی ہونے چاہئیں، حالات جیسے تقاضے کر رہے ہیں مذکرات ویسے نہیں ہو رہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صاحب اقتدار سے درخواست کرتا ہوں کہ حالات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے دل بڑا کریں، اس ملک کے قوم کے بچوں پر رحم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سسٹم رک گیا ہے، نہ رکتا تو روز یہاں کھڑے نہ ہوتے، عدالتی آرڈر ایس او پیز کے تحت جاری ہیں، طریقہ نکالیں جس سے حالات بہتر ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس سال دو سزائیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ہوئیں، سال 2025 میں دشمن کے ساتھ سیز فائر ہوا لیکن ہمارا آپس کا تناؤ ختم نہیں ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ 2026 میں داخل ہو رہے ہیں اور لگتا ہے یہ سال بھی سزاؤں کا سال ہوگا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...