Home sticky post 3 گلوبل اکنامک گیلپ سروے، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

گلوبل اکنامک گیلپ سروے، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

Share
Share

اسلام آباد: گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 2026 کے آغاز پر اقتصادی اور امن کے حوالے سے بھارت اور عالمی اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ سروے 60 ممالک میں کیا گیا۔

سروے کے مطابق پاکستان میں 51 فیصد لوگ آنے والے سال کے بارے میں پُرامید ہیں، جب کہ بھارت میں یہ شرح 39 فیصد اور عالمی اوسط 24 فیصد ہے۔ اقتصادی حوالے سے 53 فیصد پاکستانی 2026 کو خوشحالی کا سال سمجھتے ہیں۔ امن کے حوالے سے بھی پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی، جہاں 52 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ دنیا میں امن بڑھے گا، جبکہ بھارت میں یہ شرح صرف 26 فیصد ہے۔

گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق یہ سطح پاکستان میں 1994 کے بعد ریکارڈ کی گئی امیدوں میں سے ایک بلند ترین سطح ہے۔ سروے میں مجموعی امید، اقتصادی خوشحالی، اور امن کی توقع کے تین اہم پیمانوں پر پاکستان نے عالمی سطح پر اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی اور دو پیمانوں میں بھارت پر سبقت حاصل کی۔

نتیجتاً، غیر یقینی عالمی ماحول کے باوجود پاکستانی عوام 2026 کے حوالے سے پُراعتماد اور پُرامید ہیں، اور گلوبل اکنامک گیلپ سروے معاشی ترقی اور عالمی امن کے حوالے سے پاکستان کی بہتر تصویر پیش کرتا ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...