Home sticky post 6 امریکا میں پاکستانیوں نے تاریخ رقم کردی، کیمبرج شہر کے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب

امریکا میں پاکستانیوں نے تاریخ رقم کردی، کیمبرج شہر کے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب

Share
Share

میساچوسٹس :امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی میئر جبکہ بورے والا کے برہان اعظم ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاست اور حکمرانی میں پاکستانی نژاد مسلمانوں نے یکے بعد دیگرے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

کیمبرج شہر کی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی نژاد امریکی منتخب ہوگئے جو نہ صرف امریکا میں پاکستانی برادری بلکہ دیگر اقلیتوں کے لیے بھی اہم سنگِ میل ہے۔

5 جنوری کو ہونے والے سٹی کونسل انتخاب میں میئر کے عہدے کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے بھی ایک پاکستانی برہان عظیم نے میدان مارلیا ہے جن کا تعلق پنجاب کے شہر بورے والا سے ہے۔

برہان عظیم کو شہر کا کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جب کہ سنبل صدیقی نے بھی مسلسل تیسری بار میئر منتخب ہوکر ریکارڈ بنالیا۔

سنبل صدیقی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور امریکی سیاست میں ایک متحرک اور بااثر نام سمجھی جاتی ہیں۔

وہ پہلی بار 2017 میں کیمبرج سٹی کونسل کی رکن منتخب ہوئی تھیں، جس کے بعد 2020 سے 2024 تک دو مرتبہ میئر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

میساچوسٹس کی تاریخ میں سنبل صدیقی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ کیمبرج کی پہلی مسلمان میئر اور پہلی ایشیائی نژاد خاتون ہیں جو مسلسل تیسری بار اس منصب پر منتخب ہوئیں۔

نئے ڈپٹی میئر برہان عظیم معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر منیر چوہدری کے صاحبزادے ہیں اور ایم آئی ٹی (MIT) بوسٹن سے انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔

وہ اس سے قبل بھی کیمبرج کے کم عمر ترین کونسلر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جب کہ برہان عظیم دوسری بار کونسلر منتخب ہونے کے بعد اب شہر کے سب سے کم عمر ڈپٹی میئر بن گئے ہیں۔

اس تاریخی کامیابی پر امریکا اور پاکستان میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...