Home sticky post 6 سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی ،4دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی ،4دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع قلات میں 12 جنوری کو بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم ”فتنۂ الہندستان” کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں جہنم واصل کردیاگیا ۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے، قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپیکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن "عزمِ استحکام” کے تحت، غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی انسداد دہشت گردی مہم کو بھرپور انداز سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...