Home sticky post 2 شبِ معراج امتِ مسلمہ کےلئےعظیم الشان روحانی اور ایمانی اہمیت کی حامل رات ہے،وزیراعظم شہبازشریف

شبِ معراج امتِ مسلمہ کےلئےعظیم الشان روحانی اور ایمانی اہمیت کی حامل رات ہے،وزیراعظم شہبازشریف

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ شبِ معراج امتِ مسلمہ کےلئےعظیم الشان روحانی اور ایمانی اہمیت کی حامل رات ہے، جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کو معراج کا شرف عطا فرمایا۔ یہ رات ہمیں ایمان کی مضبوطی، عبادت کی اہمیت، صبر، تقویٰ اور اللہ تعالیٰ سے قربت کا درس دیتی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو شب معراج کے بابرکت اور روح پرور موقع پرتہنیتی پیغام میں کہاکہ یہ شب مسلمانوں کے لئے ایمان میں ثابت قدمی، صبر و استقامت ، اللہ کی اطاعت، اور بلند کردار کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ اللہ تعالی اس مبارک شب کی مذہبی اہمیت اور روحانی قدر و منزلت سے مسلمانوں کو مستفید ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ شبِ معراج ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ نماز مومن کی معراج ہے اور اس کے ذریعے فرد اور معاشرہ اخلاقی، روحانی اور عملی طور پر مضبوط ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت رات سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں، باہمی رواداری، اخوت اور عدل و انصاف کو فروغ دیں۔

وزیراعظم نےکہاکہ معراج کا واقعہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ حق کی راہ میں آزمائشوں اور مشکلات کے بعد اللہ تعالیٰ کی نصرت ضرور پہنچتی ہے اور فتح اور کامیابی لازمی امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات کے تناظر میں اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے توکل الہٰی کا یہ پیغام ہماری انفرادی تربیت، قومی طرز عمل اور اجتماعی زندگی میں بڑی کار آمد حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ آئیے ہم اللہ کے سامنے سر بسجود ہوکر اپنے وطن کے لئے خصوصی دعائیں کریں کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ کے لئے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنا ئے اور ہماری قومی یکجہتی کو مضبوط تر کرتے ہوئے ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لئے ہماری کوششوں کو قبول فرمائے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...