Home #ٹرینڈ ملک بھرمیں آج شبِ معراج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ملک بھرمیں آج شبِ معراج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھرمیں آج شبِ معراج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی شب معراج اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضور ﷺ کو عطا کیا گیا ایک ایسا معجزہ ہے جس سے اللہ کی قدرت اور آپ ﷺ کے بلند مقام کا اظہار ہوتا ہے یہ شرف کسی اور انسان کو حاصل نہیں ہے ۔

شبِ معراج کا ذکر قرآن مجید میں سورہ اسرا ہ میں کیا گیا اس رات نبی کریم ﷺ کو مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ اور وہاں سے ساتوں آسمانوں کی سیر کرائی گئی، جہاں آپ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی بے شمار نشانیوں کا مشاہدہ فرمایا۔ شب معراج میں نمازوں کی فرضیت یعنی اس رات پانچ وقت کی نماز کا تحفہ ملا، جو مومن کے لیے اللہ سے قربت کا ذریعہ ہے۔ امت کے لیے تحفے کے طورپر سورہ بقرہ کی آخری آیات اور شرک سے پاک مسلمانوں کے لیے بخشش کی بشارت بھی اسی رات ملی ۔شب معراج کا واقعہ ایمان کی تقویت اور مسلمانوں کے ایمان کو مضبوط کرتا ہے اور اللہ کی قدرت پر یقین بڑھاتا ہے۔

یہ واقعہ نبوت کے 12ویں سال 27 رجب کو پیش آیا جس میں نبی اکرم ﷺ سے حضرت ابراہیم علیہ السلام ، حضرت موسیٰ علیہ ا لسلام اور حضرت آدم علیہ ا لسلام اور مختلف انبیائےکرام کی ملاقاتیں ہوئیں اور جنت اور دوزخ کے بارے میں بھی مشاہدہ کرایاگیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...