Home sticky post 6 خاران میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام،سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کاروائی، 12 دہشتگرد ہلاک

خاران میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام،سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کاروائی، 12 دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: 15 جنوری 2026 کو ضلع خاران میں تقریباً 15 تا 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے متعدد دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیں۔ دہشتگردوں نے شہر کے پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک آف پاکستان اور حبیب بینک لمیٹڈ پر حملے کیے، جن کے دوران دہشتگردوں نے بینکوں سے 34 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پسپائی پر مجبور کیا۔ جاری کلیئرنس آپریشن کے دوران تین مختلف جھڑپوں میں 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ دہشتگردوں کی پولیس اسٹیشن میں یرغمالی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ آس پاس کے علاقوں میں کسی بھی باقی ماندہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے تحت پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رکھیں گے۔

Share
Related Articles

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

صدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں مزید شدید حملے کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقاصد کی تکمیل تک ایران کے...

افغان طالبان رجیم کی نااہلی، معیشت کے بعد سماجی ڈھانچہ بھی تباہی کے دہانے پر

کابل: افغان طالبان رجیم کی تمام تر توجہ دہشتگردوں کی پشت پناہی...