Home sticky post 2 خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع

Share
Share

پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود اور بہت سرد رہنے جبکہ بالائی و پہاڑی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال بالائی و زیریں، دیر بالائی و زیریں، باجوڑ، مہمند، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بٹگرام، کوہستان، تورغر، بونیر، شانگلہ، سوات اور ملحقہ علاقوں میں بھی چند ایک مقامات پر بارش جبکہ اونچے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

صوبے کے میدانی علاقوں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، کرک اور بنوں میں صبح سویرے و رات کے وقت دھند کا امکان ہے۔

ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان خاص طور پر موٹر وے، نیشنل ہائی وے اور جی ٹی روڈ پر بھی صبح سویرے و رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بعض بالائی اور میدانی علاقوں میں صبح سویرے اور رات کے اوقات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...