Home highlight وفاقی حکومت کا سال 2026 کے لیے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان

وفاقی حکومت کا سال 2026 کے لیے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

کابینہ سیکریٹریٹ نے سال 2026 کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کیا۔ کابینہ ڈویژن نے قومی، اسلامی اور اقلیتوں کے تہواروں پر عام تعطیلات کا شیڈول جاری کیا ہے۔

شیڈول کے مطابق سال کی پہلی تعطیل یوم کشمیر پر 5 فروری بروز جمعرات کو ہوگی جبکہ اس کے بعد یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ بروز پیر کو چھٹی ہوگی۔

عید الفطر پر 21، 22 اور 23 مارچ، یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن پر اور 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

اس کے بعد، عیدالاضحیٰ کے موقع پر 27، 28 اور 29 مئی کو عام تعطیل ہوگی جبکہ 9 اور 10 محرم (یعنی 24 اور 25 جون) کو بھی چھٹی ہوگی۔

پاکستان کے یوم آزادی پر 14 اگست بروز جمعہ اور عید ملاد النبی پر 25 اگست بروز منگل عام تعطیل ہوگی۔

علامہ اقبال کی پیدائش پر 9 نومبر بروز پیر، قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی جبکہ کرسمس کے اگلے روز 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کے لیے چھٹی دی جائے گی۔اس کے علاوہ یکم جنوری، 18 فروری اور یکم جولائی کو بینک کی تعطیلات ہوں گی۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...