Home #ٹرینڈ جنید صفدر کی شادی میں مریم اورنگزیب کی ’ٹرانسفارمیشن‘، والدہ کا اہم بیان سامنے آگیا

جنید صفدر کی شادی میں مریم اورنگزیب کی ’ٹرانسفارمیشن‘، والدہ کا اہم بیان سامنے آگیا

Share
Share

لاہور:پنجاب کی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی جانب سے سرجری کرائے جانے سے متعلق افواہوں پر ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا اہم بیان سامنے آگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدرکی شادی کی تقریبات کے دوران سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب مرکزِ نگاہ بن گئیں جب کہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

جنید صفدرکی شادی کی تقریبات میں مریم اورنگزیب کی اسٹائلش اورمختلف انداز میں شرکت نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا،جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں۔
ان کی پرانی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کچھ شہریوں نے کہا کہ انہوں نے سرجری کرائی ہے جب کہ کچھ نے کہا کہ مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن ہر عورت کا خواب ہوتی ہے لیکن ہر ایک میں اتنی مستقل مزاجی، ارادے کی پختگی اور اتنا نظم و ضبط نہیں ہوتا جو ایسے ویٹ لوز کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب ان خواتین کے لیے حوصلہ بھی ہیں جو اپنی شخصیت سازی کے سفر میں ہمت ہار جاتی ہیں۔
اب اس حوالے سے مریم ارونگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی سرجری نہیں کرائی، وہ گزشتہ چند ماہ سے سخت ڈائٹ کر رہی ہیں، ان کا وزن کم ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ ایسی لگ رہی ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...