Home sticky post 4 حکومت نے 8000 میگاواٹ کے مہنگے منصوبے ختم کئے ہیں،اویس لغاری

حکومت نے 8000 میگاواٹ کے مہنگے منصوبے ختم کئے ہیں،اویس لغاری

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا کی رپورٹ اگست 2025 میں جاری ہونا چاہیے تھی تاہم ناکافی اعداد و شمار کی وجہ سے اس رپورٹ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ پاور سیکٹر کے درست منظرنامے کو پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی کے شعبے سے متعلق اہم نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے ذریعے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہے اور پہلی بار میرٹ پر فیصلے کرتے ہوئے مستقبل کے 8000 میگاواٹ کے مہنگے منصوبے ختم کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں ملک کو 17 ارب ڈالر سے زائد کی بچت کا تخمینہ ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات عام صارف پر نہیں ڈالے جاتے اور اصلاحات کے ذریعے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بجلی صارفین کو اپنے میٹر کی خود ریڈنگ کا اختیار دیا جا چکا ہے جبکہ جدید ترین سمارٹ فون ایپلی کیشن "اپنا میٹر اپنی ریڈنگ” اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق 40 ارب روپے کی اوور بلنگ کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا گیا اور قومی سطح پر بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جون 2023 تک کے الیکٹرک کی عدم ادائیگی سے سرکلر ڈیٹ میں 640 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اویس لغاری نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2024 میں بجلی کی قومی اوسط قیمت 53.04 روپے فی یونٹ تھی جبکہ دسمبر 2025 میں یہ قیمت کم ہو کر 42.27 روپے فی یونٹ رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کے الیکٹرک نے 600 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی حاصل کی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اب تک 16 لاکھ سمارٹ میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں اور اصلاحات کے نتیجے میں عوام پر 400 ارب روپے کے بوجھ میں کمی کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سے چھ سالوں میں گردشی قرض کی مکمل ادائیگی ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ بجلی صارفین کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومتی اقدامات سے گردشی قرض میں نمایاں کمی آئی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...