Home sticky post 2 الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخواہ میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں نئی حلقہ بندیوں کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری علامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 24 اضلاع نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، تورغر، اپر کوہستان، لوئر کوہستان، کولئی پالس، سوات، بونیر، لوئر چترال، لوئر دیر اور اپر دیر ویلج اور نیبرہوڈ کونسلوں کی حد بندی کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 19 جنوری سے 2 فروری 2026 تک تمام انتظامی انتظامات مکمل کیے جائیں گے، 3 فروری سے 4 مارچ تک ڈیلی میٹیشن کمیٹیاں ویلج اور نیبرہوڈ کونسلوں کی ابتدائی فہرستیں تیار کریں گی۔

5 مارچ کو ابتدائی فہرستیں شائع کی جائیں گی، شہری 6 مارچ سے 25 مارچ تک ڈیلی میٹیشن اتھارٹیز کے سامنے اپنے اعتراضات جمع کرا سکیں گے، تمام اعتراضات 8 اپریل تک نمٹا دیے جائیں گے۔

شیڈول کے آخری مرحلے میں 20 اپریل کو ویلج اور نیبرہوڈ کونسلوں کی حد بندی کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...